بلوچستان میں طوفانی بارش: 5 افراد جاں بحق، کان کن مشکلات میں گرفتار

کرکٹ کی دنیا میں دھماکہ: کرکٹر اسٹار عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک

0

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر، عالیہ ریاض، اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی، کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں باندھ گۓ۔

نیوز رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب 12 اپریل کو لاہور کے ایک نجی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔

اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عالیہ ریاض اور علی یونس کی ملاقات کی خوشی منائی گئی۔ تقریب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، اظہر علی، محمد یوسف، مشتاق احمد، رمیز راجہ، انضمام الحق، کامران اکمل، مصباح الحق، اور عمر اکمل نے شرکت کی ۔

تقریب میں ندا ڈار، انعم امین، ارم جاوید، بسمہ معروف، سدرہ امین اور نتالیہ پرویز سمیت خواتین کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل جوڑے کی رواں ماہ کے آغاز میں منگنی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ عالیہ ریاض پاکستان کی خواتین ٹیم کی ٹاپ آل راؤنڈر ہیں، وہ 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

دوسری جانب علی یونس نامور کمنٹیٹر ہیں، وہ حال ہی میں پی ایس ایل 2024 کی کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.