بلوچستان میں طوفانی بارش: 5 افراد جاں بحق، کان کن مشکلات میں گرفتار

پاکستان سٹاک ایکسچینج: انڈیکس 72 ہزار کی سطح کو پار کر گیا

0

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے دوران 72 ہزار پوائنٹس کی سطح کو پار کر چکا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 54 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 72 ہزار 414 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے محمد سہیل نے اس موقع پر اظہار کیا ہے کہ 100 انڈیکس نے ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے، انسٹی ٹیوشن خریداری کر رہے ہیں، 100 انڈیکس 1 ہزار پوائنٹس سے زائد بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس کے بعد صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی توقع ہے، سرمایہ کار سمجھتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں شرحِ سود کم ہو گی۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا

ادھر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 38 پیسے کا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.