بلوچستان میں طوفانی بارش: 5 افراد جاں بحق، کان کن مشکلات میں گرفتار

کوک اسٹوڈیو سیزن 15‘ کا دوسرا گانا ’2 اے ایم‘ ریلیز

0

ویب ڈیسک

میوزیکل کمپنی ’کوک اسٹوڈیو‘ نے سیزن 15 کا دوسرا گانا ’2 اے ایم‘ ریلیز کردیا ہے، جسے اب تک تقریباً 40 لاکھ بار دیکھا گیا ہے۔

اس گانے کو اسٹار شاہ اور ذیشان علی نے گایا ہے اور انہوں نے اس کی شاعری بھی لکھی ہے، جبکہ سرفراز علی نے بھی شاعری میں ان کا ساتھ دیا ہے۔

پنجابی زبان کے مکسچر گانے ’2 اے ایم‘ کی میوزک بھی گلوکاروں اسٹار شاہ، ذیشان اور ذلفی علی نے ترتیب دی ہے۔

‘2 اے ایم‘ کو 21 اپریل کو ریلیز کیا گیا اور یہ سیزن 15 کا دوسرا گانا ہے، جس سے قبل 15 اپریل کو سیزن کا پہلا گانا ریلیز کیا گیا تھا۔ کوک اسٹوڈیو نے سیزن 15 کا آغاز سندھی گانے ’آئی آئی‘ سے کیا تھا، جسے نئے گلوکار نعمان علی راجپر نے ماروی اور سائبان کے ساتھ مل کر گایا تھا۔

مذکورہ گانے کو اب تک کوک اسٹوڈیو کے یوٹیوب پر 80 لاکھ بار تک دیکھا گیا ہے اور اسے سوشل میڈیا پر بھی بہت شیئر کیا جا رہا ہے۔

کوک اسٹوڈیو 15 میں مجموعی طور پر 11 گانے ریلیز کیے جائیں گے اور امکان ہے کہ سندھی اور پنجابی کے بعد پشتو، بلوچی اور سرائیکی میں بھی گانے پیش کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.