اسلام آباد پولیس نے شہر اقتدار میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد پولیس نے شہر اقتدار میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا-

وفاقی میں 4 ہزار چینی باشندے رہائش پزیر ہیں،پولیس نے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی-
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے چینی باشندوں سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی، زرائع کے مطابق دوہزار پانچ سو کے قریب طلبہ ہیں جو مختلف یونیورسٹییز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، اسلام آباد میں رہائش پذیر 1ہزارسے زائد چینی باشندے سی پیک سے منسلک ہیں جبکہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے،سیف سی کیمروں کے ذریعے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، اسپیشل برانچ کو بھی چائنیز کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کی ہدایات کی گئیں ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.