اسلام آباد:راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
زرائع کے مطابق ،پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز سعود شکیل اور محمد رضوان کے ساتھ کیا۔
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن
پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے تین کھلاڑی 16 رنز پر آؤٹ ہوئے: عبداللہ شفیق 2، شان مسعود 6، اور بابر اعظم صفر پر پویلین واپس لوٹے۔
اس کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل کے درمیان 98 رنز کی شراکت داری نے ٹیم کو سنبھالا، جس میں صائم ایوب نے 56 رنز بنائے اور آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد، اور محمد علی شامل ہیں۔