اسرائیلی فوج کا انسانی ڈھال کے طور پر فلسطینیوں کے استعمال کا انکشاف

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اسرائیلی فوج نے حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کے دوران فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے فلسطینیوں کو سرنگوں کا معائنہ کرنے کے لیے انسانی ڈھال بنایا۔

دوسری جانب، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے 7 اکتوبر کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مستعفی میجر جنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبر کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ میجر جنرل شیلومی ہوں گے، جنہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، شکاگو میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کرنے والے 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.