بلوچستان میں طوفانی بارش: 5 افراد جاں بحق، کان کن مشکلات میں گرفتار

ہمایوں سعید، صبورعلی کو گلے لگاتے اور بوسہ دیتے ہوۓ: ویڈیو وائرل

0

ویب ڈسیک

اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے اور انہیں ماتھے پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کی وجہ سے صارفین نے دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہمایوں سعید نے اداکارہ کو بے تکلفی سے گلے لگایا اور انہیں ماتھے پر بوسہ دیا۔

یہ ویڈیو حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کے تھیٹر پلے کے دوران شامل ہوا تھا۔

یاسر حسین اور دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے “ہوٹل جان جاناں” کا نشرنامہ آرٹس کونسل میں ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے روزانہ شوبز شخصیات وہاں آ رہی ہیں۔

مزاحیہ اور رومانوی تھیٹر کی نمائش کے دوران معروف اداکاروں کی بے تکلفی سے ملنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ بعض اداکاروں کے منفرد لباس اور اسٹائل کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

ہمایوں سعید کی جانب سے صبور علی کو گلے لگانے اور بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں ایسے بے تکلفی سے ملنا نہیں چاہئیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.