بلوچستان میں طوفانی بارش: 5 افراد جاں بحق، کان کن مشکلات میں گرفتار

صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام: ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم کا الزام

0

ویب ڈیسک

2020ء کے امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں ایری زونا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم کا الزام ثابت کر دیا۔

امریکی عدالت کے مطابق سابق وائٹ ہائوس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز پر بھی فردِ جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔ نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی بھی ان ملزمان میں شامل ہیں جن پر فردِ جرم کا الزام لگا ہے۔

امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ ان افراد پر صدارتی اختیارات کی منتقلی کا عمل روکنے کا الزام ہے۔ ریاست ایری زونا کی عدالت نے 11 ری پبلیکنز پر بھی فردِ جرم کا الزام لگایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست جارجیا کے پراسیکیوٹر بھی ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں پر ریاستی نتائج الٹنے کا الزام لگا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.