بلوچستان میں طوفانی بارش: 5 افراد جاں بحق، کان کن مشکلات میں گرفتار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں ہوگا

0

ویب ڈیسک

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے ریڈیولوجی رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کو ٹانگ کی انجری کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرفان خان کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ایک سو چالیس بے سہارا بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا اور تمام میچ جیو سپر پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.