بلوچستان میں طوفانی بارش: 5 افراد جاں بحق، کان کن مشکلات میں گرفتار

بابر اعظم کو پی ایس ایل میں اعلیٰ کارکردگی پرکونسا قیمتی تحفہ ملا  

0

ویب ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے قیمتی تحفے سے نوازا۔

جاوید آفریدی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں انہیں بابر اعظم کو ایک مہنگی کاردیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ “ایم جی کی یہ گاڑی بابر اعظم کے لیے ہے۔

https://www.instagram.com/p/C6EQDYfoHAh/?utm_source=ig_embed&ig_rid=d2f5e52c-488a-4937-af0e-ebcbbdd71b24&img_index=4

بابر اعظم نے پی ایس ایل کے سیزن 9 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنی شاندار کارکردگی ثابت کی، انہوں نے 11 اننگز میں 56.90 کی اوسط سے پانچ نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے 569 رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے ہاٹ فیورٹ کے طور پر کام کیا تھا، لیکن انہوں نے بالترتیب ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دونوں میچ ہار دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.