ویب ڈیسک
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، جس کے تحت فرنچائزز رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو نشانہ بنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل فرنچائزز نے آئندہ سال سب سے پہلے ان کھلاڑیوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں رواں سال آئی پی ایل کی نیلامی میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی آئندہ سال آئی پی ایل کی تاریخوں کے ساتھ ٹکراؤ کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔
ابتدائی طور پر تجویز کردہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں اسٹیو اسمتھ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، شان ایبٹ اور ڈینیل سیمز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، عادل راشد، بین ڈکٹ، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، سیم بلنگز، جو روٹ، ٹم ساؤدی، فن ایلن، کائل جیمیسن، ایڈم ملن، اش سودھی، رسی وینڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریزا ہینڈرکس اور جیسن ہولڈر بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔