نیب ترامیم کیس: عمران خان بھی ویڈیو لنک پر سماعت پیش ہوں گے

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد: نیب ترامیم کیس کی آج سپریم کورٹ میں سماعت،عمران خان بھی ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے،نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے لارجربنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں جب کہ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک پر سماعت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،عمران خان نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست دائر کی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سماعت لائیو دکھانے کیلئے درخواست دائر کی تھی، پختونخواحکومت کی عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کیلئے درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا گیا۔

رجسٹرار آفس نے کے پی حکومت کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر اس سے پہلے اعتراض لگایا تھا،رجسٹرارآفس نے کے پی حکومت کی درخواست کے ساتھ وکالت نامہ نہ لگانے کا اعتراض لگایا  تھا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی سید کوثر علی شاہ نے درخواست کے ساتھ وکالت نامہ لگا دیا جس کے بعد رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کرکے نمبر الاٹ کردیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.