کیا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں مل سکیں گی؟

ویب ڈیسک

0

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں،آج سپریم کورٹ میں فل کورٹ سماعت ہوگی، آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ سماعت کرے گا۔

ناسازی طبیعت کے باعث جسٹس مسرت ہلالی فل کیلئے دستیاب نہیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کے تحفظات کے باوجود چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فل کورٹ کی سربراہی کریں گے.

اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر گزشتہ سماعت 6 مئی کو ہوئی تھی، سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی تھی۔

تین رکنی بنچ نے 6 مئی کو سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کیا تھا۔

تین رکنی بینچ نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کےلیے ججز کمیٹی کو بھیجا تھا، سپریم کورٹ نے مخصوص اضافی نشستوں پر آنے والے ارکان کوووٹ دینے سے روک دیا تھا.

واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نہ صرف مخصوص نشستوں پر بلکہ انتخابی نتائج پر بھی پی ٹی آئی مخالف فیصلے آتے رہے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.