اسلام اباد: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پرایف آئی اے کے نوٹس کا معاملہ، عمرایوب نے آیف آئی اے کو نوٹس کا جواب تحریری طورپربھجوا دیا۔
عمرایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ پر حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مبنی ویڈیو کے پوسٹ کئے جانے پر ایف آئی اے کے نوٹس کا معاملہ۔عمرایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی۔
ایف آئی اے کے نوٹس کوپارلیمان میں اٹھانے اور عدالت کے روبروچیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔۔ عمرایوب نے آیف آئی اے کو وکیل بابر اعوان کی وساطت سےنوٹس کا جواب تحریری طورپربھجوا دیا ،جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے عمر ایوب کو ہتک آمیز نوٹس بھجوایا۔
نوٹس میں مبہم ، مشکوک اورغیرقانونی سوالات پوچھے گئے، نوٹس سقوطِ ڈھاکہ سے جڑے واقعات سے متعلق ہے-
حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کابینہ ڈویژن میں موجود ہے۔ ایف آئی اے جواب کی تیاری کیلئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرے ۔