لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی اعتراضی درخواست پر درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت کو 4 جولائی تک ملتوی کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شجاعت علی خان نے اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔
رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی چیئرمین پی سی بی تھے، آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔