جب بھی انتخابات ہوں صاف شفاف ہوں

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہےکہ جب بھی انتخابات ہوں صاف شفاف ہوں، ایسے انتخابات جس سے ملک میں استحکام آئے۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ بجٹ سیشن میں اپنے ممبران اسمبلی کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹیکسز کے خلاف 5 جولائی کو مانسہرہ اور 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں۔
اسد قیصر کا مزید کہنا ہےکہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والی ہر سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.