’کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان کا سب سے بڑا دہشت گرد گروپ‘

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں افغانستان کا سب سے بڑا دہشتگرد گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے، ٹی ٹی پی کو افغان طالبان اور القاعدہ کے دھڑوں کی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ حاصل ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے افغانستان میں چھ سے ساڑھے چھ ہزار جنگجو موجود ہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کرنے میں ناکام ہیں یا ان کا ایسا ارادہ نہیں۔
اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو دہشتگرد گروپ تصور نہیں کرتے اور ان کے قریبی تعلقات ہیں، ٹی ٹی پی والے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی والے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغانوں کو استعمال کرتے ہیں، ٹی ٹی پی نے بتدریج پاکستان کے خلاف حملوں کی تعداد بڑھائی ہے۔
یو این رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے کارندوں کو مقامی جنگجوؤں کے ساتھ القاعدہ کیمپوں میں تربیت دی جارہی ہے، القاعدہ کی بڑھتی حمایت سے ٹی ٹی پی خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.