اسلام آباد:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ذاتی ملاقات کی درخواست کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ملاقات کے لئے ابھی تک رضا مندی ظاہر نہیں کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران بدھ کو کانگریس سے خطاب کریں گے اور جمعرات کو امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششوں پر گفتگو ہونے کا امکان ہے۔
مزید برآں، امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی اس ہفتے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی۔