اسلام اباد:بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے دبئی میں اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ دبئی میں گانے ریکارڈ کروانے کے لیے موجود ہیں اور ہر چیز بالکل ٹھیک ہے۔
راحت فتح علی خان نے واضح کیا کہ پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان پر کان نہ دھریں۔
یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکار کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور کئی گھنٹوں تک وہاں پھنسے رہے، بعد ازاں انہیں بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، گلوکار نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنی وضاحت پیش کی ہے۔