بنوں میں حالات معمول پر، موبائل سروس بھی بحال

نیوز ڈیسک

0

پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں حالات معمول پر آ گئے ہیں، اور کاروبار و ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہیں۔ شہر اور گرد و نواح میں موبائل سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔
بنوں واقعے پر قائم 40 رکنی جرگہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ چکا ہے، جہاں علی امین گنڈاپور کے ساتھ 16 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوگی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور جرگے کے نکات پر پیش رفت کی ذاتی نگرانی کر رہے ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ 19 جولائی کو پرامن اجتماع کے دوران مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ کیا، ڈپو کی منہدم دیوار کی جگہ قائم خیموں کو آگ لگا دی، اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پولیس نے شرپسندوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کی، جس دوران ایک شخص جاں بحق اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور، نے صوبے میں تمام مسلح افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.