چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو دو ہفتوں کا نوٹس دیتے ہوئے عہدے سے سبکدوشی کے لئے درخواست دی ہے۔

گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنا اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آرنے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو زبانی طور پر بھی آگاہ کر دیا تھا۔

امجد زبیر ٹوانہ نے جمعہ کو وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو خود کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی تھی اور دو دن کے انتظار کے بعد انہوں نے تحریری طور پر وزیرِ اعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔

استعفے سے قبل امجد زبیر نے دو سے زائد کابینہ ممبران سے مشورہ بھی کیا تھا اور ان ممبران نے بھی انہیں استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے سینئر افسران بھی امجد زبیر ٹوانہ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے تھے، اور اس وقت ایف بی آر میں 21 سے زیادہ افسران امجد زبیر ٹوانہ سے سینئر ہیں۔

امجد زبیر ٹوانہ کو نگراں دور حکومت میں نگراں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے تعینات کیا تھا، اور وہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.