پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کیسا رہا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔

ہفتے کے دوران، 100 انڈیکس 756 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78 ہزار 801 پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے میں، 100 انڈیکس 1 ہزار 713 پوائنٹس کی رینج میں رہا، اور انڈیکس کی سب سے بلند سطح 79 ہزار 173 رہی۔

گزشتہ ایک ہفتے میں، حصص بازار میں 2.89 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، اور بازار کی ہفتہ وار کاروباری مالیت 77.88 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 113 ارب روپے کے اضافے کے بعد 10 ہزار 512 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.