افغانستان نے بھارت کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں شکست دے دی

0

ویب ڈیسک

افغانستان نے بھارت کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

 گوہاٹی میں ہونے والے اس میچ میں بھارت نے پہلے گول حاصل کیا، جسے ان کے سٹار کھلاڑی سُنیل چیتھری نے 38 ویں منٹ میں سکور کیا۔

مقابلہ ایک صفر تھا، جب افغانستان نے دوسرے ہیف میں بہتر کھیل دکھایا، اور ان کی جانب سے رحمت اکبری نے 70ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

مقررہ وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے، افغانستان کے شریف محمد نے پنالٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو دو ایک سے تاریخی کامیابی حاصل کرائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.