ماموں زاد کی زیادتی کی کوشش: بیٹےکی ہلاکت، اہلیہ اور بیٹی زخمی

نیوزڈیسک

0

اورنگی ٹاؤن:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک خاتون اور ان کی بیٹی کو زخمی کرنے اور بیٹے کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مدعی کا کہنا ہے کہ وہ ویلڈنگ کا کام کرتا ہے۔ گزشتہ روز وہ کام پر گیا تو اسے فون پر بتایا گیا کہ اس کی بیوی اور بچے زخمی ہیں۔

جب وہ اسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ اس کا بیٹا جاں بحق ہو چکا ہے، جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہیں۔

مدعی کے مطابق زخمی بیوی نے بتایا کہ میرا ماموں زاد سمیر گھر آیا تھا، اس نے اہلیہ سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر استری سے اہلیہ کو زخمی کر دیا، سمیر نے میرے بیٹے کے سر پر استری ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن کے ساڑھے 8 نمبر علاقے میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی حالت میں پائے گئے، جن میں سے ایک بچہ اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق، تینوں افراد کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے اور ان کے جسم پر چھریوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.