نیوز رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری، بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتہ) تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے بیان کیا ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
ان کا مذید کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائےگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زیادہ ہو گا، اور 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔