گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کر
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83
غصے کو قابو میں رکھو
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134
دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو
سورۃ القصص، آیت نمبر 77
تکبر نہ کرو
سورۃ النحل، آیت نمبر 23
دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
سورۃ النور، آیت نمبر 22
لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19
اپنی آواز نیچی رکھا کرو
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19
دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11
والدین کی خدمت کیا کرو
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23
والدین سے اف تک نہ کرو
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23
والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو
سورۃ النور، آیت نمبر 58
لین دین کا حساب لکھ لیا کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282
کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36
اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280
سود نہ کھاؤ
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278
رشوت نہ لو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42
وعدہ نہ توڑو
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20
دوسروں پر اعتماد کیا کرو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42
لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو
سورۃ ص، آیت نمبر 26
انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 135
مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 8
خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں
سورۃ النساء، آیت نمبر 7
یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 2
یتیموں کی حفاظت کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 127
دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 6
لوگوں کے درمیان صلح کراؤ
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10
بدگمانی سے بچو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
غیبت نہ کرو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
جاسوسی نہ کرو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
خیرات کیا کرو
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271
غرباء کو کھانا کھلایا کرو
سورة المدثر، آیت نمبر 44
ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273
فضول خرچی نہ کیا کرو
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67
خیرات کرکے جتلایا نہ کرو
سورة البقرۃ، آیت 262
مہمانوں کی عزت کیا کرو
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27
نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44
زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36
لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو
سورة البقرة، آیت نمبر 114
صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں
سورة البقرة، آیت نمبر 190
جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو
سورة البقرة، آیت نمبر 190
جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ
سورة الأنفال، آیت نمبر 15
مذہب میں کوئی سختی نہیں
سورة البقرة، آیت نمبر 256
تمام انبیاء پر ایمان لاؤ
سورۃ النساء، آیت نمبر 150
حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو
سورة البقرة، آیت نمبر، 222
بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ
سورة البقرة، آیت نمبر، 233
جنسی بدکاری سے بچو
سورة الأسراء، آیت نمبر 32
حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247
کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو
سورة البقرة، آیت نمبر 286
منافقت سے بچو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16
کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو
سورة آل عمران، آیت نمبر 190
عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے
سورة آل عمران، آیت نمبر 195
بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے
سورۃ النساء، آیت نمبر 23
مرد خاندان کا سربراہ ہے
سورۃ النساء، آیت نمبر 34
بخیل نہ بنو
سورۃ النساء، آیت نمبر 37
حسد نہ کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 54
ایک دوسرے کو قتل نہ کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 29
فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 135
گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2
نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2
اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100
صحیح راستے پر رہو
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153
جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38
گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39
مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3
شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90
جوا نہ کھیلو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90
ہیرا پھیری نہ کرو
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70
چغلی نہ کھاؤ
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1
کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31
نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31
آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6
طہارت قائم رکھو
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108
اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56
اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے
سورۃ النساء، آیت نمبر 17
لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ
سورۃ النحل، آیت نمبر 125
کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18
غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو
سورۃ النحل، آیت نمبر 31
جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو
سورۃ النحل، آیت نمبر 36
کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو
سورۃ النور، آیت نمبر 27
اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے
سورۃ یونس، آیت نمبر 103
زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63
اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔
سورة توبہ، آیت نمبر 105
اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110
ہم جنس پرستی میں نہ پڑو
سورۃ النمل، آیت نمبر 55
حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119
زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37
عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں
سورۃ النور، آیت نمبر 31
اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے
سورۃ النساء، آیت نمبر 48
اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو
سورۃ زمر، آیت نمبر 53
برائی کو اچھائی سے ختم کرو،
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34
فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38
تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13
اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27
اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11
غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8
خود کو لالچ سے بچاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 32
اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199
جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،
سورۃ الضحی، آیت نمبر 10
جزاکم اللہ خیرا خیرا کثیرا “”