ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے سفری ایڈوائزری جاری

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو سفری مشکلات سے بچانے کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پروازوں کی روانگی سے قبل تصدیق اور متبادل سفری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق تہران، مشہد اور نجف کے درمیان سفر کرنے والے زائرین بالخصوص اپنی پروازوں کی پیشگی تصدیق کریں اور غیر یقینی یا غیر مصدقہ پروازوں پر انحصار کرنے سے گریز کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں زائرین متبادل فضائی یا زمینی سفر اور رہائش کے اخراجات پورے کرنے کیلئے اضافی رقم اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ انہیں دورانِ سفر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارتِ مذہبی امور نے رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصار نہ کریں اور اپنے گروپ میں شامل تمام زائرین کو جاری کردہ ہدایات سے مکمل طور پر آگاہ کریں۔

ترجمان نے زور دیا کہ سفر سے پہلے ضروری معلومات کی تصدیق اور متبادل انتظامات کے ذریعے زائرین کے سفر کو محفوظ اور بلاتعطل بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں زائرین متبادل فضائی یا زمینی سفر اور رہائش کے اخراجات پورے کرنے کیلئے اضافی رقم اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ انہیں دورانِ سفر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارتِ مذہبی امور نے رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصار نہ کریں اور اپنے گروپ میں شامل تمام زائرین کو جاری کردہ ہدایات سے مکمل طور پر آگاہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.