ویڈیو وائرل : سندھ میں امتحانات لینے کے لیے ٹیچر نے اپنی شادی چھوڑ دی

0

ویب ڈیسک

سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار کی تحصیل میں ایک پرائمری اسکول کا استاد بارات چھوڑ کر طلبہ کے امتحان لینے کے لیے اسکول پہنچ گیا اس ویڈیو کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی رپورٹ آئی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پرائمری استاد عروسی لباس پہنیں طلبہ سے امتحانات لے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ٹنڈو الہ یار کی تحصیل چمبڑ کے گوٹھ میں موجود سرکاری پرائمری اسکول کے استاد کی شادی ہوئی تھی اور وہ بارات لے کر دوسرے شہر جانے کی تیاری میں تھے، لیکن بارات سمیت دوسرے شہر جانے سے قبل انہوں نے اسکول آنے کا فیصلہ کیا۔

پرائمری ٹیچر بننے والے شیراز رسول خاصخیلی کے مطابق، ان کی شادی امتحانات سے قبل ہی طے تھی، لیکن ان کی شادی کے دن بچوں کے امتحانات تھے، اس لیے انہوں نے بارات کو چھوڑ کر اسکول میں حاضری دی۔

پرائمری اسکول ٹیچر کی جانب سے عروسی لباس میں اسکول آکر پرائمری اسکول کے بچوں کے امتحانات لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں۔

بعض لوگوں نے اسکول ٹیچر کی جانب سے شادی کے عروسی لباس میں اسکول آکر بچوں کا امتحان لینے اور اپنی بارات کو چھوڑ کر آنے کو شہرت کا ایک ذریعہ بھی قرار دیا۔

پرائمری اسکول ٹیچر شیراز رسول خاصخیلی بچوں سے امتحانی پیپر لینے کے بعد بارات سمیت ٹنڈو الہ یار سے ٹنڈو آدم خان دلہن لینے چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.