ضلع راولپنڈی میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے

0

ویب ڈیسک

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفا ظتی قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر محکمہ صحت اور ڈیبلیو ایچ او کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ ‎ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے انتظامات راولپنڈی کے حوالے سے بریفنگ بھی لی اور  انسداد پولیو مہم  کے دوران  ضلع راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھُ 86 ہزار 877 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطر ے پلوانے کا ہد ف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد پو لیو مہم کے لئے ضلع راولپنڈی میں 245یو سی ایم اوز اور870 ایریا انچارج مقرر کیئے گئے اور 3675 موبائل ٹیمیں تشکیل،‎ 330فکسڈ پوائنٹس جبکہ 163  ٹرا نزٹ پو انٹس بھی مقرر کردیئے گئے۔

ضلع راولپنڈی میں کل ٹیموں کی تعداد 4 ہزار 68 ہے۔ ضلع کی رسک یونین کونسلز کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا مذید کہنا ہے کے ریفوزل اور نان اٹینڈڈ کیسز کو اسی دن کور کیا جائے۔  ضلع راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مامور پولیو ٹیمیں اپنا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گی۔

والدین پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پولیو فری پاکستان بنانے میں ہر شہری کو اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.