امریکا کی مختلف جامعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج جاری

0

ویب ڈیسک

امریکا کی 20 سے زائد جامعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف 11 روز سے احتجاج جاری ہے   

کولمبیا یونیورسٹی میں طلباء مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے طلباء کو معطل کرنا شروع کردیا ہے۔

یونیورسٹی صدر نے اسرائیل سے منسلک سرمایہ کاری ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیلی اور فلسطینی حامی مظاہرین میں تصادم ہوا جس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

آسٹن اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

نیوز رپورٹ کے مطابق احتجاج میں اب تک امریکی جامعات سے 1ہزار کے قریب مظاہرین گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.