ویب ڈیسک
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں نے امریکی سفارتخانے میں امریکی سفیر سے ملاقات کر کے اپنے ویزا حاصل کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کھلاڑیوں کی بائیو میٹرک مکمل کر لی گئی ہے اور ان کے پاسپورٹ یکم مئی تک واپس کر دیے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف اور وہاب ریاض بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ سفارتخانے پہنچے۔
امریکی سفارتخانے میں ملاقات کے بعد، قومی کھلاڑیوں نے ایک کرکٹ ایکٹیویٹی میں بھی حصہ لیا۔ اسلام آباد میں بارش کے باعث، یہ ایکٹیویٹی آؤٹ ڈور سے انڈور منتقل کر دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان، عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے امریکی سفیر کو بولنگ کروائی اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے امریکی سفیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ پیش کی گئی۔
کھلاڑیوں نے امریکی سفیر اور امریکی سفارتخانے کے ملازمین کے ساتھ تصاویر بھی لیں جبکہ قومی کھلاڑیوں نے امریکی سفیر کے ساتھ لنچ بھی کیا۔
امریکی سفیر نے قومی کھلاڑیوں سے بیٹ پر آٹو گراف لیے، کپتان بابر اعظم دیگر ٹیم کے ہمراہ امریکی سفارتخانے نہیں آئے۔
پی سی بی نے امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 30 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزا کی درخواستیں دی تھیں