ویب ڈیسک
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے راولپنڈی کمشنریٹ نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنسی کو سیل کر دیا ہے۔
ایجنسی پر 3.3 ملین روپے سے زائد کا ٹیکس واجب الادا تھا۔ پی آر اے نے ایجنسی کو متعدد بار ریکوری نوٹس جاری کیے، لیکن ایجنسی نے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔
نتیجے کے طور پر، پی آر اے نے انفورسمنٹ افسر کی موجودگی میں ایجنسی کو سیل کر دیا۔