ویب ڈیسک
ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 8 ہزار 762 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 2359 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔