نیوز ڈیسک
خیبر:صحافی خلیل جبران کو نامعلوم افراد نے کار سے اتار کر فائرنگ کی اور فائرنگ سے خلیل جبران موقع پر چل بسے۔
ڈی پی او کے مطابق، صحافی خلیل جبران کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
خلیل جبران طویل عرصہ سے خیبرنیوز سے وابستہ تھے۔ خلیل کو پہلے بھی دہشت گردوں سے دھمکیاں ملی تھی, ڈی پی او۔
خلیل جبران لنڈی کوتل پریس کلب کا صدر بھی رہ چکا تھا۔ ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق، صحافی خلیل جبران کے ہمراہ کار میں سجاد ایڈوکیٹ بھی تھے۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہواہے۔ وکیل سجاد ایڈوکیٹ کو طبی امداد کےلئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔