شاہد آفریدی نے اسرائیلی حامیوں کے ساتھ وائرل سیلفی کی وضاحت دے دی

ویب ڈیسک

0

سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی گروپوں کی حمایت کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت دیا ہے کہ انہوں نے جن لوگوں کے ساتھ سیلفی لی تھی وہ عام مداح لگ رہے تھے۔ آفریدی نے فلسطین کے حالات پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے ایک اسرائیلی گروپ “نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل” نے شاہد آفریدی کے ساتھ دو اراکین کی تصویر شیئر کر کے غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ آفریدی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے فوراً سوشل میڈیا پر وضاحت پیش کرتے ہوئے معاملے کو صاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مانچسٹر کی ایک سڑک پر کچھ لوگوں نے ان سے سیلفی لینے کی درخواست کی۔ بعد میں یہ جان کر وہ حیران رہ گئے کہ اس تصویر کو اسرائیلی حمایت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے فلسطین-اسرائیل تنازع پر اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے فلسطین میں معصوم لوگوں کی تکالیف پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ کسی بھی ایسی صورتحال کی حمایت نہیں کرتے جہاں انسانی جانوں کو خطرہ ہو۔

سابق پاکستانی کرکٹ کپتان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امن، جنگ کے خاتمے اور فلسطینی عوام کی آزادی کی دعا بھی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.