محمد رضوان کا اعتماد: ہم اس بار ٹرافی ضرور جیتیں گے

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف پہلا میچ دلچسپ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی ٹیم اچھی ہے، لیکن ہماری ٹیم بھی فارم میں ہے۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور کراچی کا کراؤڈ بھی ہمیں سپورٹ کرے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی ضرور جیتیں گے۔ یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم دو بار پی ایس ایل فائنل کھیل چکی ہے، لیکن ٹرافی جیتنے میں ناکام رہی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا دسواں سیزن گیارہ اپریل سے شروع ہو رہا ہے، اور ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلیں گے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6721

Leave A Reply

Your email address will not be published.