اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینہ فاروق نے اپنے مرد مداحوں کی فکر مندی کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس پر مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے۔
سبینہ فاروق، جو کہ “سنو چندا دو” سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، نے اس ویڈیو میں بتایا کہ ایک رات جب انہوں نے اپنے ہاتھ کی معمولی چوٹ کی تصویر شیئر کی، تو صبح جب ڈی ایمز چیک کیے تو انہیں اپنے مداحوں کی طرف سے حیرت انگیز ردعمل ملا۔
اداکارہ نے بتایا کہ بہت سے مداحوں نے ان کے ہاتھ کی چوٹ پر فکرمندی کا اظہار کیا، جیسے کسی نے پوچھا کہ کیا ہوا، کسی نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کے پاس لے جائیں گے، اور کچھ نے تو انہیں خیال رکھنے کی بات کی۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6751&preview=true
اداکارہ نے اس بات پر ہنستے ہوئے کہا کہ اتنی توجہ کے باعث شاید وہ کمٹمنٹ سے ہچکچاتی ہیں، کیونکہ پہلے ہی اتنے لوگ ان کا خیال رکھتے ہیں۔
اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل آئے۔ کچھ نے سبینہ کے انداز کو مزاحیہ اور دلچسپ قرار دیا، جبکہ کچھ نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف توجہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
تاہم، کچھ مداحوں نے ویڈیو کو خوشگوار انداز میں انجوائے کیا اور سوشل میڈیا کی خصوصیت کو سراہا، کہ یہ پلیٹ فارم مداحوں کو اپنے پسندیدہ ستاروں کے قریب لاتا ہے۔