سجل علی کے فیشن سینس کی جھلک: کیا تھا ان کے اس نئے انداز میں خاص؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کی بھرمار ہو گئی۔
عید کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر سیاہ پشواس زیب تن کیے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں بالی ووڈ کے مشہور گیت “دیکھو ناں” کی دھن بج رہی تھی۔
اداکارہ کی دلکش مسکراہٹ، نٹ کھٹ ادائیں اور بولتی آنکھوں نے مداحوں کے دلوں پر خوب اثر ڈالا۔
ان کے فیشن سینس کی جھلک ان کے پہننے کے انداز سے واضح ہو رہی تھی، جس میں انہوں نے لوز بریڈ میں زلفیں سنوار رکھی تھیں، کانوں میں جھمکے اور ہاتھوں میں سلور میٹل چوڑیاں ان کے خوبصورت انداز کو مزید بڑھا رہی تھیں۔
ویڈیو پر اداکارہ کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے محبت بھرے پیغامات بھیجے اور ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے بھی سجل علی کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا، “میری پسندیدہ کو عید مبارک”۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ “محمود آباد کی ملکائیں” میں آفرین کے کردار سے کیا تھا اور اس کے بعد متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں “چپ رہو”، “گلِ رعنا”، “اورنگریزہ”، “یقین کا سفر”، “زرد پتوں کا بن” اور “آنگن” شامل ہیں۔
اداکارہ بالی ووڈ فلم “موم” میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6648

Leave A Reply

Your email address will not be published.