ماں بیٹی کو دیوار میں چُنوانے کا واقعہ، 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

نیوزڈیسک

0
حیدرآباد:حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ماں بیٹی کو کمرے میں بند کر کے دیوار کھڑی کرنے کے واقعے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں خاتون کا دیور، اس کی بیوی اور برادر نسبتی کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقدمے میں گھر پر قبضہ،اور ما ں ور بیٹی کو بیجا میں رکھنے اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں-ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ دیور نے ہم ماں بیٹی کو پانی، بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم رکھا ہے-ملزمان نے کمرے میں بند کر کے دیوار اٹھوا کر پلستر بھی کرا دیا تھا۔
خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے مکان پر قبضے کی کوشش کی ہے-جس کی وجہ سے ہماری جان کو خطرہ ہے-مہربانی فرما کر ہمیں تحفظ دیا جائے۔تاکہ ہم دونوں ماں بیٹی سکون سے زندگی گزار سکے-
واضح رہے کہ حیدرآباد میں جائیداد کے تنازع پر ملزم نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چُنوا دیا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔جس کی وجہ سے دیور نے لالچ میں آ کربھابی اور بھتیجی کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا-
Leave A Reply

Your email address will not be published.