سوات: سوات کے علاقے بحرین میں 6 افراد نے معصوم بچے کومبینہ ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر کطابق معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
پولیس کی بروقت کروائی سے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع سوات کے علاقے تھانہ بحرین کی حدود میں گزشتہ روز ایک نوجوانوں نے معصوم بچہ جس کی عمر بارہ سال بتائی جاتی ہے مبینہ جسنی زیادتی کی اورساتھ بچے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ملزمان نے ارتکاب جرم کے بعد بچے کو دھمکی دی کے اگر اس نے یہ بات گھر یا کسی اور سے کی تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
تاہم بچے کے والد کی رپورٹ پر بحرین تھانہ ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کی میڈیکل رپورٹ بھی مثبت آئی۔
کہا جاتا ہے کہ، ملزمان نے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا شکار کیا مگر کھبی رپورٹ درج نا ہونے سے ملزمان قانون سے بچتے رہے۔
بچے کے والدین نےوزیراعلی اور اعلیٰ سطح پر انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا واقعہ معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
ہمیں مل کر ایسے جرائم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی تاکہ دوبارہ کوئی معصوم بچہ اس ظلم کا شکار نہ بنے۔