عدت کیس میں اپیلوں پر 12 جولائی تک فیصلہ کرنے کا فیصلہ برقرار

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ڈائریکشن پر نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔
عدت کیس میں اپیلوں پر 12 جولائی تک فیصلہ کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے والی ججمنٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خاور مانیکا کی درخواست خارج کی اور سیشن کورٹ کو 1 ماہ میں اپیلوں کا فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کہا تھا کہ عدالت نے 12 جولائی تک ہر حال میں عدت کیس کا فیصلہ سنانا ہے۔

صارفین کیلئے200 یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

Leave A Reply

Your email address will not be published.