اسلام آباد:پاکستان کے پہلے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اور ٹیکنالوجی ایوالیویشن سیٹلائٹ کے مدار میں 6 سال مکمل ہو گئے۔
سپارکو کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیکنالوجی ایوالیویشن سیٹلائٹ پاک ٹی ای ایس ون سے زمین کی لی گئی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان سپارکو کے مطابق دبئی، سعودی عرب اور پاکستان کے مختلف مقامات کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا قومی ترقی اور سائنسی تحقیقات میں معاون ثابت ہورہا ہے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سپارکو اپنے تمام شراکت داروں، سائنسدانوں اور انجینئرز کا شکر گزار ہے جنہوں نے اس مشن کو کامیاب بنایا۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق سپارکو نے پاکستان کے اسپیس پروگرام کے فروغ کے لیے مزید پیش رفت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی آر ایس ایس ون اور پاک ٹی ای ایس ون سیٹلائٹس چین کے جیوکیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 9 جولائی 2018ء کو لانچ ہوئے تھے۔