عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کیلئے نیب ٹیم جیل پہنچ گئی

نیوز ڈیسک

0

اسلام اباد: توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ عمران خان اور بشریٰ کے ریمانڈ کے لیے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق، نیا رفرنس کیس سات گھڑیوں سمیت دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے پی ٹی آئی کےعمران خان اور ان کی اہلیہ کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.