اسلام آباد:ترکیہ میں یومِ جہموریت کے موقع پر 8 برس قبل ناکام ہونے والی بغاوت کے دوران شہید ہونے والے ڈھائی سو سے زائد افراد کی یاد میں یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نے قرآنی آیات کی تلاوت کر کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دعا کی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔