گوجر خان پولیس کی زیرحراست میں شہری ہلاک، سی پی او ہمدانی کا نوٹس

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:تھانہ گوجر خان میں پولیس حراست میں ایک شہری کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا ہے۔

مزید برآں، ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ملزم ذیشان، جو رابری کے مقدمے میں گوجر خان پولیس کو مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا، دوران تفتیش طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے میں ملوث تمام 8 اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی ہے، اور اس معاملے کی انکوائری ایس پی ہیڈکوارٹرز کر رہی ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کے حکم پر ایس ایچ او سول لائنز کو کلوز ٹو لائن کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قصورواروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ راولپنڈی پولیس خوداحتسابی پر عمل پیرا ہے اور بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی-

Leave A Reply

Your email address will not be published.