اسلام آباد:پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ آج تک کسی بھی اداکارہ نے انہیں اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ساتھی اداکارہ میرا سیٹھی کو ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں اس معاملے پر بات کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں حرا مانی نے انڈسٹری کی شادی شدہ اداکاراؤں سے شکوہ کیا ہے کہ انہیں شادیوں پر جانے کا بہت شوق ہے، مگر انہیں آج تک کسی نے بھی اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا۔