افغان شہریوں کا قونصل خانے پر پتھراؤ، پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:افغان شہریوں کے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم اتارنے کے واقعے کے بعد پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمن شہر فرینکفرٹ میں حکام نے تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ افغان شہریوں نے احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتار دیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.