اسلام آباد:سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی شہری، کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے کے لیے چترال پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری اوجن تین ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہے، اور اس کے بعد اس نے شاہین آرا نامی لڑکی کے ساتھ شادی کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے پاس تصدیق کنندہ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شاہین آرا سے شادی نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس کے مطابق چینی نوجوان اوجن نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔