کویتی دلہن نے شادی کے 3 منٹ بعد طلاق کیوں لی؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:نوبیاہتا کویتی جوڑے نے شادی کے صرف 3 منٹ بعد ہی طلاق لے لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی، انوکھی اور مختصر شادی 2019 میں کویت میں ہوئی تھی، لیکن یہ واقعہ ان دنوں سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دلہن نے شادی کے بعد صرف 3 منٹ میں دولہا کی نظروں میں اپنی اہمیت جان کر طلاق کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کویت کی تاریخ کی مختصر ترین شادی کویتی عدالت میں ہوئی تھی، جب جج نے اس جوڑے کا نکاح پڑھایا۔

نکاح کے بعد یہ جوڑا عدالت سے باہر نکل رہا تھا کہ دلہن پھسل گئی۔

اسی دوران دولہا نے اپنی نئی نویلی دلہن کی مدد کرنے کے بجائے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے بیوقوف کہہ دیا، جس پر دلہن نے فوراً اسی جج کے پاس جاکر طلاق کا مطالبہ کر دیا۔

نکاح پڑھانے والے اسی جج نے دلہن کی درخواست پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ان کی شادی فوراً منسوخ کر دی اور یوں یہ شادی ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بن گئی۔

سوشل میڈیا پر یہ واقعہ گردش کرتے ہی صارفین دلہن کی حمایت میں سامنے آ گئے اور کہا کہ اس نے درست فیصلہ کیا، جو شخص شروع میں اس طرح کرتا ہے، اسے چھوڑ دینا ہی بہتر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.