اسلام اباد: ایلون مسک کی 20 سالہ بیٹی، ویوین جینا ولسن، نے اپنے والد پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
ویوین نے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد نے انہیں ہراساں کیا اور مردانہ رویہ اپنانے کے لیے دباؤ ڈالا۔
ویوین نے اس بات کو دردناک اور غمناک قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تقریباً 4 سال سے اپنے والد سے بات نہیں کر رہی اور اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنا چاہتی ہیں۔ ویوین پہلے زیویئر الیگزینڈر مسک کے نام سے جانی جاتی تھیں۔